ہچیسن پورٹس پاکستان جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ عالمی معیار کا کنٹینر ٹرمینل ہے جسے مطلوبہ ضروریات کی تکمیل کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کا واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جسے خصوصی ضروریات کی تکمیل کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان بین الاقوامی اسٹینڈرڈز، اعلیٰ درجہ کی مہارت کے ساتھ اپنی مرکزی کمپنی کے عالمی پورٹ آپریشنز کے تجربے سے مستفید ہوتا ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں ریموٹ کنٹرول کرینیں متعارف کرانے والا واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جو ریموٹ آپریٹنگ اسٹیشن کے ذریعے مکمل طور پر quayسائیڈ آپریشنز چلا رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی مزید سیفٹی، پائیداری، مہارت اور کم لاگت کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔
داخلے کی آٹھ لین اور اخراج کی چھ لین گیٹس کے ساتھ ہم آنے جانے والی گاڑیوں کو ٹریفک کے دباؤ سے بچانے کو یقینی بناتے ہیں اور روانی کے ساتھ تیزرفتار سروس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہمارے گیٹس درست وزن کے برجز اور اعلیٰ معیار سے جڑے ہیں تاکہ ٹرکوں کی روانی میں سہولت حاصل رہے۔
ہمارے پاس اپنے صارفین کے لئے تیزرفتار آپریشنز کو یقینی بنانے کی غرض سے سائٹ پر RTGCsکرینیں ہیں ۔ یہ تمام کرینیں طے شدہ پوزیشن سے آراستہ سسٹمز کے ساتھ منسلک ہیں۔
اس ٹرمینل پر ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی الیکٹریکل RTGCsدوسرے مرحلے میں تعینات کی جائیں گی۔
ہچیسن پورٹس پاکستان 480 ریفر پلگز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ عالمی معیار کی مانیٹرنگ خدمات کے ساتھ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے پاس آپ کا حساس کارگو بحفاظت اور بہترین حالت میں موجود رہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان کے پاس عالمی معیار کی اپنی ان ہاؤس اسکیننگ کی سہولت ہے۔ یہ دو اطراف سے نظر آنے والے دوہری توانائی کے حامل اسکینر ہیں جو تیزی سے عمودی اور افقی طور پر اسکین کرتے ہیں۔
ہچیسن پورٹس پاکستان جدید ترین آپریٹنگ سسٹم این جین (nGen) استعمال کرتا ہے۔ nGen انتہائی اعلیٰ معیار کے ساتھ یارڈ اورquayسائیڈ آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے ۔
یوبی آئی(UBI) موبائل ایپ کے ذریعے پورٹ کے اندر اور اس کے اطراف میں واقع ہونے والا ہر ایک کام بشمول تقرریاں، کنٹینر سے متعلق انکوائریز، ٹرمینل سلپس، شپنگ شیڈول، آپ کے کنٹرو ل میں ہوگا۔