ہچسین پورٹس پاکستان کی طرف سے ہم اس سوچ پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں کہ ہمارے کام سے ماحولیات اور مقامی افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔ ہم نے سماجی سطح پر ذمہ دار ادارے کے طور پر مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔
ٹرمینل انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہائبرڈ ربر ٹائر گینٹری کرینوں (RTGCs) کو خصوصی طور پر درآمد کیا گیا ہے تاکہ فیول اور توانائی کے استعمال میں مہارت لائی جائے۔ ہم نے اپنی توانائی کی ضروریات کے حصول کے لئے شمسی توانائی بھی شامل کرلی ہے تاکہ اپنی تین مرکزی کثیرالمنزلہ عمارتوں کو تمام وقت بجلی دستیاب ہو۔
مزید یہ کہ ہم نے توانائی کو قابل تجدید بنانے کے لئے ریجنریٹو پاور ابزورپشن سسٹم (RPAS) بھی نصب کیا ہے تاکہ کرین آپریشنز کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی کو بھی استعمال کیا جاسکے۔ کرینیں اس وقت توانائی استعمال کرتی ہیں جب کنٹینرز اوپر اٹھاتی ہیں۔ حالانکہ وہ اصل میں بجلی پیدا کرتی ہیں جبکہ کنٹینرز کو نیچے لانے کے لئے 70 فیصد وہی قابل تجدید بجلی استعمال ہوتی ہے۔
اس بات کو مدنظر رکھیں کہ ملک میں اس وقت بجلی کا بحران ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہچیسن پورٹس پاکستان نے بجلی پیدا کرنے کا اپنا نظام نصب کیا ہوا ہے جو نیشنل گرڈ سے بجلی لینے کے بجائے اپنی توانائی کی تمام ضروریات خود پوری کرتا ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کا اپنا بجلی پیدا کرنے کا سسٹم RPAS سے منسلک ہے جس سے مجموعی طور پر توانائی کے استعمال میں کمی آجاتی ہے۔
مزید یہ کہ ٹرمینل پر ماحولیات کو متاثر کئے بغیر صاف پانی کی فراہمی کے لئے ریورس آسموسز فلٹریشن جیسے سسٹمز بھی نصب کئے گئے ہیں۔
بین الاقوامی پورٹس اور میری ٹائم کمیونٹی کے اراکین نے عالمی سطح پر ماحولیات کی بہتری کے لئے گو گرین (ہریالی پھیلائیں) اقدام کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ موجودہ پروگرام کے تحت ہچیسن پورٹس کے اسٹاف نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ کے لئے اپنے تعاون کا عملی اظہار کیا ہے۔ ہمارے عالمی گو گرین اقدام کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی اس لنک (https://green.hutchisonports.com/) پر وزٹ کریں۔
ہماری پورٹ نے بھی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ ہمارے اسٹاف نے ٹرمینل کے اندر اور ارد گرد 300 پودے لگائے ہیں۔ اس مہم کا باقاعدہ آغاز ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور بزنس یونٹ کے ہیڈ کیپٹن سید راشد جمیل نے کیا۔ پاکستان کو صحت مند اور سرسبز و شاداب بنانے کے بڑے منصوبے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ہچیسن پورٹس پاکستان کی جانب سے یہ سرگرمی ایک چھوٹا سا قدم ہے۔