مختلف اقسام کے منسلکہ انفراسٹرکچر کی موجودگی سے ہچیسن پورٹس پاکستان ملک کے اندرونی علاقوں کے ساتھ جڑنے کے لئے قدرتی مقام بن جاتا ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان خصوصی طور پر ایک سڑک تعمیر کررہا ہے۔ یہ سڑک ٹرمینل تک رسائی میں مزید اضافہ لائے گی۔
یہ چار رویہ لین ڈوئل کیرج (18.2 میٹر چوڑا) ہے جسے خصوصی طور پر ٹرمینل میں زیادہ ٹریفک کے داخلے و اخراج کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
کارگو کلیئر کرانے کے لئے اب ڈاک سے دور ریلوے کی سہولت دستیاب ہے۔ فی الوقت ہفتہ وار 200 سے زائد درآمدی/ برآمدی کنٹینرز کو اس ریلوے راستے سے ہینڈل کیا جارہا ہے۔ کنٹینروں کو روانی سے ریل رابطوں کے لئے ہچیسن پورٹس پاکستان سے لاد کر ایسٹ وہارف لنک لایا جاتا ہے ۔
ہم نے کم پیسوں کے ساتھ ملک کے اندر جانے والے بڑے شہروں سے آمد و رفت کے لئے جامع کوریج کی ہے۔